نئی دہلی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) منوج اگروال کو ریاست کا چیف سیکریٹری مقرر کیے جانے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن کے ’’چور بازار‘‘ میں جو جتنی بڑی چوری کرے گا، اسے اتنا ہی بڑا انعام ملے گا۔
لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بی جے پی-الیکشن کمیشن کے ’چور بازار‘ میں جتنی بڑی چوری، اتنا بڑا انعام۔منوج اگروال کو مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری کی قیادت والی بی جے پی حکومت کا چیف سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کے خصوصی مبصر رہ چکے سبرتا گپتا کو وزیر اعلیٰ ادھیکاری کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔