آرمی چیف نے ہندوستانی مسلح افواج کی تعریف کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 19-05-2026
آرمی چیف نے ہندوستانی مسلح افواج کی تعریف کی
آرمی چیف نے ہندوستانی مسلح افواج کی تعریف کی

 



نئی دہلی
ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے منگل کے روز گزشتہ سال ’’آپریشن سندور‘‘ کی کامیاب تکمیل پر مسلح افواج کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی فوج کے تزویراتی صبر کا ایک زندہ ثبوت تھی۔دارالحکومت میں ’’سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز‘‘ کے زیرِ اہتمام ’’سلامتی سے خوشحالی کی جانب: مسلسل قومی ترقی کے لیے اسمارٹ پاور‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ نے عسکری درستی، اطلاعاتی غلبے، سفارتی اشاروں اور معاشی عزم کا بہترین مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا، ’’12 ماہ قبل ہندوستان نے دنیا کے سامنے نام نہاد ’اسمارٹ پاور‘ کے سوال کا ایک جزوی جواب پیش کیا تھا۔ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب صرف 22 منٹ کے مختصر عرصے میں ’آپریشن سندور‘ نے عسکری درستی، اطلاعاتی غلبے، سفارتی اشاروں اور معاشی عزم کو ایک متحدہ قومی کارروائی کے طور پر پیش کیا۔ اس نے دشمن کے علاقے میں گہرائی تک جا کر حملہ کیا، ان کے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا، ایک طویل عرصے سے قائم تزویراتی تصور کو توڑ دیا اور پھر رک گیا۔ دانستہ طور پر اور ایک خاص مقصد کے تحت۔ 88 گھنٹوں کے بعد دانستہ طور پر رک جانا ’اسمارٹ پاور‘ کی سب سے مکمل اور اعلیٰ مثال تھی، کیونکہ ہمیں پوری طرح معلوم تھا کہ کس وقت، کس شدت کے ساتھ اور کس انداز میں عسکری کارروائی کو ایک تزویراتی قدم میں تبدیل کرنا ہے۔
فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں خوشحالی کو ازسرِ نو ترتیب دینے کے لیے ’’طاقت کی سیاست‘‘ استعمال کی جا رہی ہے، جو بے اعتمادی، بدانتظامی اور اتحادوں میں تضاد کی نشاندہی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے اطراف کی دنیا ایک زیادہ پیچیدہ پیغام دے رہی ہے۔ بدانتظامی، بے اعتمادی اور اتحادوں میں تضاد۔ ہمیں ایک ایسی دنیا کا وعدہ کیا گیا تھا جہاں خوشحالی کے آنے سے ’طاقت کی سیاست‘ پرانی اور غیر متعلق ہو جائے گی، لیکن اس کے برعکس آج ہمارے سامنے ایک ایسی دنیا ہے جہاں خوشحالی کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے ’طاقت کی سیاست‘ ہی استعمال ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی اور خوشحالی کے درمیان کی حد اب تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق عالمی دفاعی اخراجات بڑھ کر 2.7 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، جو اقوامِ متحدہ کے ’’پائیدار ترقیاتی اہداف‘‘ کے مکمل بجٹ سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی دفاعی اخراجات 2.7 ٹریلین ڈالر سے آگے بڑھ چکے ہیں، جو اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے پورے بجٹ سے بھی زیادہ ہیں۔ سلامتی اور خوشحالی کے درمیان کی حد اب کوئی حد باقی نہیں رہی۔ آج کے عہد کے تنازعات نہ صرف مسلح افواج بلکہ صنعتی پیداوار، تحقیقی نظاموں اور حکومتی ڈھانچوں پر بھی مسلسل اور بھاری مطالبات عائد کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی اب کوئی ایسا بوجھ یا ذمہ داری نہیں جسے خوشحالی برداشت کرے، بلکہ سلامتی تو خوشحالی کے سفر کے آغاز کے لیے ایک لازمی اور اولین شرط ہے۔
رپورٹ  کے مطابق ’’آپریشن سندور‘‘ سن 1971 کے بعد پاکستان کے غیر متنازع علاقے کے اندر ہندوستان کی سب سے گہری عسکری کارروائی تھی، جس میں پاکستان اور پاکستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں موجود دہشت گردی کے ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔یہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے میں پاکستانی علاقے کے اندر نئی دہلی کی سب سے اہم فوجی کارروائی تصور کی جا رہی ہے۔یہ حملے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کا بدلہ لینے اور ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں ملوث جیشِ محمد اور لشکرِ طیبہ کے رہنماؤں کو ختم کرنے کے مقصد سے کیے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی مسلح افواج نے ایک منظم کارروائی کے تحت خصوصی اور نہایت درست ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ ان میں سے 4 پاکستان میں تھے، جن میں بہاولپور، مریدکے اور سیالکوٹ شامل ہیں، جبکہ 5 پاکستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں واقع تھے۔
یہ کارروائی ہندوستانی فوج، بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر انجام دی، جس میں عسکری سازوسامان اور اہلکاروں کو مربوط انداز میں تعینات کیا گیا تھا۔