تھانے کی عدالت نے 2006 کے رشوت کے معاملے میں انکم ٹیکس افسر کو بری کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 30-05-2026
تھانے کی عدالت نے 2006 کے رشوت کے معاملے میں انکم ٹیکس افسر کو بری کیا
تھانے کی عدالت نے 2006 کے رشوت کے معاملے میں انکم ٹیکس افسر کو بری کیا

 



نئی دہلی
مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے ایک کاروباری شخص سے 2.75 لاکھ روپے رشوت طلب کرنے کے الزام میں نامزد محکمۂ انکم ٹیکس کے ایک افسر کو بری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی مطالبے کے ثبوت کے بغیر صرف رقم کی برآمدگی سے جرم ثابت نہیں ہوتا۔
خصوصی جج ڈی ایس دیشمکھ نے 2006 کے ایک مقدمے میں انکم ٹیکس افسر انیل رتناکر ملیّل (44 سال) کو انسدادِ بدعنوانی قانون 1988 کے تحت عائد تمام الزامات سے جمعہ کے روز بری کر دیا۔
مقدمے کے شریک ملزم اضافی کمشنر پنکج گرگ کے 2024 میں انتقال کر جانے کے بعد ان کے خلاف کارروائی ختم کر دی گئی تھی۔استغاثہ کے مطابق جے پی الیکٹرانکس کے مالک جیسوکھ لال واگھانی کی شکایت کے بعد سی بی آئی کی انسدادِ بدعنوانی شاخ نے 13 دسمبر 2006 کو ایک جال بچھایا تھا۔ واگھانی نے الزام لگایا تھا کہ ان کی تفتیشی فائل کی منظوری کے بدلے متعلقہ افسران نے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جب استغاثہ رشوت کے ابتدائی مطالبے کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہو تو جال بچھا کر حاصل کیے گئے تمام شواہد مشکوک ہو جاتے ہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ آڈیو ریکارڈنگ کے تحریری متن سے ظاہر ہوتا ہے کہ شکایت کنندہ نے خود ہی رقم دینے کی پیشکش کی تھی، نہ کہ انیل ملیّل نے ان سے زبردستی رقم طلب کی تھی۔ مزید برآں، مقدمے میں پیش ہونے والے گواہوں کے بیانات بھی ایک دوسرے سے متضاد تھے۔
ان تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے ملزم کو تمام الزامات سے بری کرنے کا حکم صادر کر دیا۔