بارہویں عالمی ہندی کانفرنس فجی کے ساتھ مضبوط ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے: جے شنکر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-02-2023
بارہویں عالمی ہندی کانفرنس فجی کے ساتھ مضبوط ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے: جے شنکر
بارہویں عالمی ہندی کانفرنس فجی کے ساتھ مضبوط ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے: جے شنکر

 

 

ئی دہلی:  وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو کہا کہ فجی کے نادی میں منعقد 12ویں عالمی ہندی کانفرنس ہندوستان کے مضبوط ثقافتی اور تاریخی تعلقات کی گواہی دیتی ہے ڈاکٹر جے شنکر نے فجی میں منعقدہ تین روزہ عالمی ہندی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا اور اسے کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے وہاں کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں فجی کے صدر رتو ولیم کاتونیور، وزیر اعظم سیتوینی ربوکا اور نائب وزیر اعظم بیمن پرساد بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ 'فجی میں منعقدہ 12ویں عالمی ہندی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

تین روزہ کانفرنس فجی اور ہندوستان کے درمیان مضبوط ثقافتی اور تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فجی اور بھارت سمیت 31 ممالک کے شرکاء نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔

دونوں ممالک کی ثقافتی اور روایتی خصوصیات باہمی احترام اور تعاون کی مضبوط بنیاد ہیں۔ اس طرح کے واقعات دیگر ہندوستانی زبانوں کے پھیلاؤ کو تقویت دینے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ تقریب کے دوران پوری دنیا سے 900 سے زیادہ اسکالرز اور ہندی سے محبت کرنے والوں نے ہندی کے وسیع تر فروغ کے لیے مختلف اہم پہلوؤں پر غور کیا۔ اختتامی تقریب میں نامور ماہرین کو بھی اعزازات سے نوازا گیا