گزشتہ 15 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 13ویں بار اضافہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-04-2022
گزشتہ 15 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 13ویں بار اضافہ
گزشتہ 15 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 13ویں بار اضافہ

 

 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 15 دنوں میں پٹرولیم ایندھنوں کی قیمتوں میں 13ویں مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔

اس دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9.25 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو ان دو ایندھنوں کی قیمتوں میں منگل کو پھر اضافہ کیا۔

قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 104.61 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.87 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ممبئی میں آج کے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 119.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 103.92 روپے فی لیٹر ہے۔ (ایجنسی)