سال میں دو بار ہوں گے دسویں اور بارہویں کے بورڈ کے امتحان: سی بی ایس ای

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-07-2021
سی بی ایس ای
سی بی ایس ای

 

 

نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے پیر کو کیہا کہ کورونا وائرس وبا کے بحران کے پیش نظر سال .22 2021 تعلیم سال کے لئے دسویں اور بارہویں جماعت کے نصاب کو عقلی بناکر دو سیشن میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر ایک سیشن کے آخر میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گا سی بی ایس ای نے آج یہاں جاری بیان میں کہا ’’تعلیم سال 22۔2021 کے نصاب کو دو سیشن میں تقسیم کیا جائے گا اور بورڈ ہر ایک سیشن کے آخر میں تقسیم کئے گئے نصاب کی بنیاد پر امتحان منعقد کرے گا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم سال کے آخر میں بورڈ امتحان کرائے جانے کی امکان کو بڑھانے کے لئے یہ اقدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کی سلیبس کو بھی گزشتہ تعلیم سال کی طرح عقلی بنایا جائے گا اور نئے سلیبس کو جولائی تک نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیہی اور دور دراز کے طلبا کے نمائندوں کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے بعد نصاب کو کم کرنے اور دو بار میں امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک گیجٹس کی الگ الگ دستیابی، کنیکٹوٹی، آن لائن تعلیم کے اثر، دیگر سماجی اور اقتصادی امور کی تشویشات کو بھی ذہن میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس بار کووڈ وبا کے قہر کے سبب دسویں اور بارہویں کے امتحان منسوخ کردیئے گئے اور امتحان کے نتائج کو داخلی تجزیہ اور پچھلی جماعت کی بنیاد پر تیار کرنے کا فارمولہ اپنایا جارہا ہے