طیبہ : رمضان میں آواز گنوائی اور عید الضحی میں دوبارہ پالی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2022
طیبہ :  رمضان میں آواز گنوائی اور عید الضحی میں  دوبارہ پالی
طیبہ : رمضان میں آواز گنوائی اور عید الضحی میں دوبارہ پالی

 

 

آواز دی وائس / پٹنہ

اس سال 17 اپریل کو ایک حادثہ ہوا ،یہ رمضان المبارک کا ماہ تھا، پٹنہ کے پالی گنج سب ڈویژن میں سڑک حادثے کی وجہ سے ایک چار سالہ بچی کو ووکل کوڈ یعنی آواز کی نلی میں فالج ہوگیا تھا۔ جس کی سبب  بچی اپنی آواز کھو بیٹھی۔اب تقریباً تین ماہ بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پٹنہ کے ڈاکٹروں کی بدولت طیبہ حسن نامی اس بچی نے اپنی کھوئی ہوئی آواز دوبارہ پا لی ہے۔

 

ایمس پٹنہ کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر طیبہ کے چچا نے اتوار کو لڑکی کی نرسری پویم گاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا جب کہ وہ 17 اپریل سے 22 جون کے درمیان تقریباً دو ماہ تک خاموش رہی اور وہ بولنے کے قابل ہے۔

ڈاکٹروں نے کہا، "یہ معجزہ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں کی ٹیم کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ خاص طور پر ٹروما اور ایمرجنسی، نیورو سرجری، کان، ناک اور گلے (ای این ٹی) اور فزیکل تھراپی اور بحالی (پی ایم آر) کے شعبوں کے ڈاکٹروں نے یہ کمال کیا۔

لڑکی کے ماموں، ایم ڈی آصف انصاری  نے جو بنگلور میں ایک آئی ٹی فرم میں کام کرتے ہیں کہاکہ"اس سے پہلے ہمیں اس کے ہونٹ پڑھنا پڑتے تھے۔ مگراب وہ پہلے کی طرح بول سکتی ہے۔