نئی دہلی
سی۔ جوزف وجے نے پیر کو اپنے پیش رو اور دراوڑ منیترا کڑگم کے صدر ایم۔ کے۔ اسٹالن سے یہاں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق یہ ایک خیرسگالی ملاقات تھی۔ وجے، اسٹالن کی الوارپیٹ واقع رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے پہنچے۔ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ اسمبلی انتخابات میں تملگا ویتری کڑگم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ریاست کی 234 رکنی اسمبلی میں 108 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔
وجے نے اتوار کو یہاں ایک تقریب میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا، اور اسی کے ساتھ تقریباً 60 برس میں پہلی بار ریاست میں دراوڑ منیترا کڑگم اور آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کڑگم کے علاوہ کسی دوسری جماعت کی حکومت قائم ہوئی ہے۔
اس دوران درخواست گزار نے جواب دیا کہ وہ گزشتہ سات سے آٹھ برسوں سے ازدواجی مقدمات میں الجھا ہوا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ قانون صنفی طور پر غیر جانبدار ہونا چاہیے اور مردوں کو بھی یکساں طور پر اس کا فائدہ ملنا چاہیے۔
بنچ نے کہا کہ آپ اس مفادِ عامہ کی عرضی کے ذریعے ذاتی انتقام لینا چاہتے ہیں۔‘‘ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ پر مثالی جرمانہ کیوں نہ عائد کریں؟ جسٹس باغچی نے کہا کہ مقننہ خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی دفعات بنانے کی اہل ہے اور آئین کے تحت اسے ایسا کرنے کا اختیار حاصل ہے۔