تمل ناڈو:بی جے پی لیڈرکاسیکورٹی کے بیچ سرعام قتل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2022
تمل ناڈو:بی جے پی لیڈرکاسیکورٹی کے بیچ سرعام قتل
تمل ناڈو:بی جے پی لیڈرکاسیکورٹی کے بیچ سرعام قتل

 

 

چنئی: بی جے پی لیڈر بالاچندرن کو چنئی میں ایس پی او سیکورٹی کے باوجود قتل کر دیا گیا۔

بالاچندرن بی جے پی کے سنٹرل چنئی ایس سی/ایس ٹی ونگ کے صدر تھے۔

انھوں نے اپنی جان کو خطرہ ہونے کا خدشہ پہلے ہی ظاہر کر دیا تھا۔

اس کے بعد انہیں ایس پی او تحفظ دیا گیا، سیکورٹی کے باوجود بدمعاشوں نے بی جے پی لیڈر کو سڑک کے بیچوں بیچ گھیر کر قتل کر دیا۔

اس واقعہ کے بعد چنئی کے امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ابھی تک اس معاملے پر پولیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کیس کی تحقیقات جاری ہے۔