کچھوچھہ شریف کے سجادہ نشیں سید فخرالدین اشرف کا انتقال

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-03-2023
کچھوچھہ شریف کے سجادہ نشیں سید فخرالدین اشرف کا انتقال
کچھوچھہ شریف کے سجادہ نشیں سید فخرالدین اشرف کا انتقال

 



 

لکھنو: اترپردیش کی معروف درگاہ کچھوچھہ شریف کے سجادہ نشیں کا انتقال ہوگیا ہے۔ سید فخر الدین اشرف اشرفی سجادہ نشیں خانقاہ عالیہ اشرفیہ کچھوچھہ شریف نے گزشتہ روز انتقال کیا۔ان کے انتقال سے تصوف اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جامعہ قطب الدین بختیار کاکی، نئی دہلی کے ناظم مولانامقبول احمد مصباحی نے اظہار غم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذات مخلوق خدا کے لیے نفع بخش تھی۔ ان کا انتقال امت مسلمہ کے لیے کسی بڑے حادثہ سے کم نہیں ہے۔ دعا ہے کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اوردرجات کو بلند کرے۔

واضح ہوکہ صاحب سجادہ تقریبا ایک مہینے سے ویدانتا ہاسپٹل لکھنؤمیں زیر علاج تھے،اورابھی تین چار دن قبل ہی پی جی آئی لکھنؤمیں انتہائی نگہداشت والی یونٹ(آئی سی یو) میں ٹرانسفر ہوئے تھے۔

ان کی عمر ستر سال (70)کے قریب تھی۔ 30سال سے زیادہ مدت تک مسلسل درگا ہ مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کے سجادہ نشین اورعرصہ دراز تک آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے نائب صدر کے عہد ے پر فائز رہے۔موصوف کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔