نئی دہلی
مغربی بنگال کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے ہفتہ کے روز رابندر ناتھ ٹیگور کی جینتی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بنگالی ادب اور ثقافت کے آسمان کا ’’امر ستارہ‘‘ قرار دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ٹیگور کی ’’امر تخلیقات، انسان دوست فلسفہ اور حب الوطنی‘‘ نے نسل در نسل لوگوں کی رہنمائی کی ہے۔ادھیکاری نے کہا کہ جہاں ذہن خوف سے آزاد ہو اور سر بلند رہے’ جیسے عظیم پیغام سے متاثر ہو کر انسانی تہذیب آگے بڑھتی رہے۔ شاعرِ صوفی کی جینتی پر میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ وشوکوی، نوبیل انعام یافتہ اور عالمی شہرت یافتہ شاعرِ صوفی گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کی جینتی پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کی لازوال تخلیقات، انسان دوست فلسفہ اور حب الوطنی نے صدیوں سے ہماری رہنمائی کی ہے۔ بنگالی ادب اور ثقافت کے آسمان میں وہ ہمیشہ ایک امر ستارے کی طرح چمکتے رہیں گے۔
ادھیکاری ہفتہ کے روز بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے والے ہیں۔