سلمان خان اوران کے باڈی گارڈ کے خلاف سمن جاری

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-03-2022
سلمان خان اوران کے باڈی گارڈ کے خلاف سمن جاری
سلمان خان اوران کے باڈی گارڈ کے خلاف سمن جاری

 



 

آواز دی وائس، ممبئی

صحافی اشوک پانڈے پرحملہ کرنے کے الزام میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈ کے خلاف ممبئی کی ایک عدالت نے سمن جاری کیا ہے۔

ایسا لگ رہا کہ اب سلمان خان کے لیے قانونی پریشانی جلد ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ اداکارسلمان خان کو اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ صحافی کے ساتھ مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ معاملہ سنہ 2019 کا ہے، جب صحافی اشوک پانڈے نے بالی ووڈ سپر اسٹار کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اشوک پانڈے نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کے باڈی گارڈ سے اجازت لینے کے بعد ان کی تصاویر لینے کی کوشش تھی؛ جب کہ وہ ممبئی کی ایک سڑک پر سائیکل چلا رہے تھے۔

awazthevoice

کورٹ سے جاری سمن کی کاپی

اشوک پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ سلمان خان اس پر برہم ہوگئے اور انہوں نے اپنے باڈی گارڈ سے انہیں مارنے کے لیے کہا۔اشوک پانڈے نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ان کا فون چھین لیا گیا اور انہیں دھمکیاں بھی دی گئی۔

جب اشوک پانڈے پولس کے پاس پہنچے تو انہوں نے مبینہ طور پر اس کی شکایت کو یہ کہتے ہوئے نمٹا دیا کہ یہ کوئی جرم نہیں ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان پر آئی پی سی کی دفعہ 504 (امن کی خلاف ورزی پر اکسانا) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔