صوفیہ صوفی : سیاچن سےکارگل تک ’ ٹریبیوٹ رن‘کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
صوفیہ صوفی : سیاچن سےکارگل تک ’ ٹریبیوٹ رن‘کا آغاز
صوفیہ صوفی : سیاچن سےکارگل تک ’ ٹریبیوٹ رن‘کا آغاز

 

 

آواز دی وائس، شاہ عمران حسن

یہ دوڑ کچھ خاص ہے ،اس دوڑ کا مقصد ملک کے لیے جان نچھاور کرچکے شہیدوں اور سرحدوں پر جان کی بازی لگانے والے فوجیوں کو سلام کرنا ہے۔ اس دوڑ کا آغاز سیاچن سے  اتوار کو  ہوا۔ اس دوڑ کا اختتام  کارگل میں ہی ہوگا۔ کارگل آپ کو یاد ہوگا پاکستان کے خلاف اس مقام پر جنگ  میں ہندوستان نے دشمن کو کراری شکست سے ہمکنار کیا تھا ۔اس جنگ میں ملک کے سینکڑوں جوانوں نے شہادت پائی تھی ۔جن کی یادگار کارگل میں قائم ہے۔  ایک عظیم مقصد اور ایک خطرناک راستہ پر اس دوڑ کا بیڑا اٹھانے والے کا نام ہے ’’صوفیہ صوفی خان‘ ہے۔ ایک پروفیشنل رنر جنہوں نے اپنے اس جنون کے لیے متعدد ریکارڈ قائم کیے بلکہ گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرایا ہے۔ اب ’کارگل وجے دوڑ ‘میں سیاچن بیس کیمپ سے کارگل جنگی یادگارتک کا 470 کلومیٹر کا سفر 7 دنوں میں پورا کریں گی صوفیہ خان

ایک ریکارڈ ساز رنر صوفیہ  صوفی خان

 پچھلے دنوں ہی صوفیہ خان  نے  گینز بک میں اپنا نام درج کرایا تھا۔ کہتے ہیں جب آپ کے ارادے سچے ہوں تو کوئی بھی منزل پانا ناممکن نہیں ہے۔ دہلی کی الٹرا رنر صوفیہ خان اس کی زندہ مثال بن گئی ہیں۔ جنہوں نے 110 دنوں میں ہندوستان کی سب سے طویل چوکور شاہراہ پر 6,002 کلومیٹر کا تیز ترین سفر طے کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ 35 سالہ صوفیہ کے لیے دوڑنا ان کا سب سے بڑا جنون ہے، جسے پورا کرنے کے لیے انہوں نے 5 سال قبل اپنی سرکاری نوکری بھی چھوڑ دی اور کل وقتی رنر بن گئی۔ اس سے قبل وہ مشن ہوم کے لیے کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر مکمل کر چکی ہیں۔

awaz

ہندوستانی الٹرا رنر صوفیہ صوفی رنر کے لیے چیلنجز کوئی نئی بات  نہیں ہے۔ اس سال کے شروع میں تیسری بار گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کے بعد صوفیہ نے ایک نئے مہم کے لیے خود کو تیار کر لیا تھا اس کی تیاری شروع کردی تھی۔ اب وہ اسی راہ پر دوڑ رہی ہیں جہاں پیدل قل پانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ 

صوفیہ نے اپنی اس مہم کا نام 'دی ٹریبیوٹ رن' رکھا ہے۔ یہ مہم انہوں نے ان ہندوستانی فوج کے بہادروں کو وقف کی ہے۔ جنہوں نے وطن کی حفاظت کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

ان کی یہ مہم 7 روزہ ہے۔ جو کہ  17 جولائی2022  کو سیاچن سے شروع ہوئی ہے اور 23 جولائی 2022 کو کرگل پہنچے گی۔ گویا اس کا اختتام کرگل دیوس کے موقع پر ہوگا۔ خیال رہے کہ 470 کلومیٹر طویل مہم کے دوران صوفیہ انہتائی پرخطرراستوں اور مخالف حالات سے گزریں گے۔

یہ دوڑ 3400 میٹر کی اونچائی سے شروع ہوگی اور کھارڈونگ لا میں 5359 میڑتک پہنچے گی جس میں آکسیجن کی حدیں 40 سے 60 فیصدی تک گر جاتی ہیں اور درجہ حرارت صفر کی سطح سے بہت نیچے گر جاتا ہے۔

awaz

دوڑ سے قبل صوفیہ نے کہا تھا کہ جب سے میں نے خود میں نظم و ضبط اختیار کیا ہے، میں نے اپنی حدود کو آگے بڑھانے اور اضافی لوگوں کو کام کرنے کی ترغیب دینے کی سمت میں مسلسل محنت کی ہے۔ 

وہ کہتی ہیں کہ یہ دوڑ خاص ہے اور میرے دل کے قریب ہے اور اس دوڑ کے ذریعے مجھے اپنے فوجیوں کے کاموں اور قوم کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ 

 انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس بہترین عملہ ہے۔ خواہ وہ میرے کوچز ہوں یا بینیتھ آرمر، جنہوں نے اس مہم کے ساتھ مل کر ہر مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مجھے سپورٹ کیا اور حوصلہ افزائی کی۔ میں گذشتہ6 مہینوں سے مسلسل اس کی ٹریننگ کر رہی تھی۔

خیال رہےکہ2018 سے مسلسل صوفیہ اس میدان میں ہیں اور وہ مستقل کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ اب تک وہ تین بار گنیز ورلڈ ریکارڈ میں داخل ہو چکی ہے اور انہوں نے ہندوستان میں الٹرا رننگ کے لیے متعدد معیارات بھی مرتب کیے ہیں۔

awaz

انہوں نے سنہ 2022 میں منالی سے لیہہ تک طویل پیدل سفر کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ جب کہ سنہ 2021 میں انہوں نے گولڈن کواڈریلٹرل (Golden Quadrilateral) کا مقابلہ سب سے کم وقت میں پورا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سنہ 2019 میں کشمیر سے کنیا کماری تک سب سے تیز رفتار سفر کیا۔ 

awaz

صوفیہ 2020میں اپنی پہلی بڑی کامیابی کے بعد سے آرمر ایتھلیٹ رہی ہیں۔