طلباء کو اپنے علم کا استعمال پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کرنا چاہیے: صدر مرمو
اننت پور
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کے روز کہا کہ طلبہ کو اپنے علم کا استعمال معاشرے کے محروم طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے کرنا چاہیے۔اننت پور میں آندھرا پردیش مرکزی یونیورسٹی کے پہلے جلسۂ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہا کہ طلبہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو کچھ واپس لوٹائیں۔
دروپدی مرمو نے کہا، "معاشرے کو کچھ واپس دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔ اپنے علم کو ضرورت مند افراد کے لیے طاقت اور استحکام کا ذریعہ بننے دیں۔
صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ جلسۂ تقسیمِ اسناد ایک اہم موقع ہوتا ہے، جو برسوں کی محنت، لگن اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ آندھرا پردیش مرکزی یونیورسٹی مستقبل میں علمی اور تعلیمی برتری کے ایک نمایاں مرکز کے طور پر ابھرے گی۔