حجاب تنازع: ہائی کورٹ کے بعد معاملہ پہنچا سپریم کورٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-03-2022
حجاب تنازع: ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف طالبہ پہنچی سپریم کورٹ
حجاب تنازع: ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف طالبہ پہنچی سپریم کورٹ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

کالجوں میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایک طالبہ نبا ناز نے سپریم کورٹ کا رخ کیا۔

 سپریم کورٹ میں ایک خصوصی رخصت کی عرضی دائر کی گئی ہے جس میں کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا تھا کہ حجاب اسلام کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے اور اسکولوں اور کالجوں میں سر پر اسکارف پہننے پر پابندی کو برقرار رکھا ہے۔

 چھٹی کی درخواست نبا ناز نامی ایک مسلم طالبہ نے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ انس تنویر کے ذریعے دائر کی ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ کی ایک فل بنچ نے آج صبح فیصلہ دیا  کہ حجاب پہننا اسلامی عقیدے میں ضروری مذہبی عمل کا حصہ نہیں ہے اور اس طرح اسے آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت تحفظ حاصل نہیں ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ کرناٹک حکومت کی طرف سے 5 فروری2022 کو جاری کیا گیا سرکاری حکم ان کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔

اسی مناسبت سے عدالت نے مسلم طالبات کی طرف سے دائر درخواستوں کو خارج کر دیا ہے، جس میں ایک سرکاری پی یو کالجوں کی طرف سے حجاب پہننے پر ان کے داخلے سے انکار کرنے کی کارروائی کو چیلنج کیا گیا ہے۔