ہندوستان کی معیشت میں زبردست تیزی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 28-11-2025
ہندوستان کی معیشت میں زبردست تیزی
ہندوستان کی معیشت میں زبردست تیزی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
قومی شماریاتی دفتر  نے جمعہ کے روز مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی کے لیے ہندوستان کی مجموعی قومی پیداوار کی شرحِ نمو جاری کی۔ ستمبر میں ختم ہونے والی اس سہ ماہی میں ہندوستان کی جی ڈی پی میں 8.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پچھلی چھ سہ ماہیوں میں یہ سب سے زیادہ شرحِ نمو ہے۔ جمعہ، 28 نومبر کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار میں یہ معلومات فراہم کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرحِ نمو 5.6 فیصد رہی تھی۔ جبکہ موجودہ مالی سال کی اپریل–جون سہ ماہی میں شرحِ نمو 7.8 فیصد تھی۔
جی ڈی پی سے مراد، ملک کی حدود کے اندر ایک مقررہ مدت میں تیار کی جانے والی اشیا اور خدمات کی مجموعی قدر ہے۔ جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کے بعد کھپت بڑھنے کی توقع میں کارخانوں نے پیداوار میں تیزی لائی، جس سے شرحِ نمو میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، زیرِ بحث سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ (صنعتی) شعبہ 9.1 فیصد بڑھا۔
پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں یہ اضافہ محض 2.2 فیصد تھا۔ مینوفیکچرنگ کا ہندوستان کی جی ڈی پی میں تقریباً 14 فیصد حصہ ہے۔