راجستھان میں 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2021
سختی میں اضافہ
سختی میں اضافہ

 

 

جے پور، 07 مئی (یو این آئی) راجستھان میں بڑھتی عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کی کڑی کو توڑنے کے لیے حکومت نے 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی صدارت میں جمعرات کی رات ویڈیو کانفرنس کے ذریے ہوئی کابینیہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ ریاست میں 10 مئی صبح پانچ بجے سے 24 مئی صبح پانچ بجے تک یہ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ شادی کی تقریب بھی 31 مئی تک نہیں ہوگی۔

اس دوران ہر طرح کے مذہبی مقامات بند رہیں گے۔ گاؤں میں منریگا کے کام بھی بند رہیں گے۔ اس دوران نجی اور روڈویز بسوں کو بھی بند کیا جائے گا۔ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں آمد و رفت بند رہے گی۔ گھر پر شادی کرنے کی اجازت ہوگی لیکن 11 سے زیادہ مہمانوں کی اجازت نہیں ۔ کورٹ میرج کی اجازت بھی ہوگی۔ شادی کی جگہ مالکوں، ٹینٹ کاروباریوں، کیٹرنگ چلانے والوں اور بینڈ-باجا والوں وغیرہ کو ایڈوانس بکنگ کی رقم لوٹانا ہوگی یا بعد میں انعقاد ہونے پر شامل کرنا ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے سخت لاک ڈاؤن کی نے گائڈ لائن بھی جاری کر دی۔ نئی گائڈ لائن میں پہلے سے جاری پابندیوں کو جاری رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی گئی ہے۔ 17 مئی تک کے لیے پہلے سے جاری پابندیوں کو جاری رکھا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوارن بس، ٹیکسی بند رہیں گی۔ بازار بند رہیں گے۔