دوبارہ کھل گیا سری نگر ہوائی اڈہ

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-05-2025
دوبارہ کھل گیا سری نگر ہوائی اڈہ
دوبارہ کھل گیا سری نگر ہوائی اڈہ

 



سرینگر/ آواز دی وائس
سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کی دوپہر پروازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ حکام نے اس کی اطلاع دی ہے۔ حکام کے مطابق، اگرچہ وادی کشمیر سے آنے اور جانے والی کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، بعض ایئر لائنز نے آج کے دن کے لیے اپنی پروازیں پہلے ہی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان عسکری کشیدگی کے پیش نظر 9 مئی سے سری نگر ہوائی اڈے سمیت سرحدی ریاستوں کے 31 ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
ہندوستانی ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پیر کے روز ان ہوائی اڈوں پر شہری پروازوں کی بحالی کے اعلان کے بعد سرینگر میں پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔