نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو انشور ٹیک پلیٹ فارم انشورنس ڈیکھو کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔
منتظمین نے ایک بیان میں کہا کہ اس مہم کی بنیاد گنگولی کی اس شناخت پر رکھی گئی ہے کہ وہ ایک ایسے کپتان تھے جنہوں نے بے خوف ہو کر قیادت کی، اپنی ٹیم پر اعتماد کیا اور فاتح کھلاڑیوں کی ایک نئی نسل تیار کی۔ بیان میں کہا گیا کہ "کھل کر کھیلو" اس پلیٹ فارم سے وابستہ انشورنس مشیروں کے لیے مہم کا مرکزی پیغام ہوگا۔
منتظمین کے مطابق اس شراکت داری کو ایک نئی ٹی وی تشہیری مہم کے ذریعے متعارف کرایا جائے گا، جو ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ دونوں پلیٹ فارمز پر نشر کی جائے گی۔