سونیا گاندھی نے کی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-08-2022
سونیا گاندھی نے کی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات
سونیا گاندھی نے کی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات

 


 ئی دہلی: کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے منگل کو یہاں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کانگریس صدر نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر سے ملاقات کی دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

اور اسے ایک خیرسگالی پر مبنی ملاقات قرار دیا جا رہا ہے صدر منتخب ہونے کے بعد محترمہ مرمو سے سونیا گاندھی کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

 

دروپدی مرمو کے صدر کے طور پر حلف لینے کے بعد سے ملک بھر سے ممتاز لیڈران اور وزراء ان سے خیرسگالی پر مبنی ملاقات کے لیے آ رہے ہیں۔

سونیا  گاندھی کی ملاقات کو بھی اسی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔