نئی دہلی: سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی کو منگل کی صبح سر گنگا رام اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ وہ اب گھر پر اپنا علاج اور فالو اپ جاری رکھیں گی۔
سینئر کانگریس لیڈر کو 24 مارچ کی رات بخار کی شکایت کے بعد سر گنگا رام اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر اجے سواروپ کے مطابق انہیں سسٹمک انفیکشن کے علاج کے لیے اینٹی بایوٹک دی گئی۔ ان کا علاج ڈاکٹر ڈی ایس رانا ڈاکٹر ایس نندی اور ڈاکٹر اروپ باسو کی نگرانی میں کیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق سونیا گاندھی نے علاج پر اچھا ردعمل دیا اور اب وہ صحت یاب ہو چکی ہیں۔ انہیں مزید علاج اور نگرانی کے لیے گھر بھیج دیا گیا ہے۔