یکجہتی کی رام لیلا:مسلمان کرتے ہیں اہتمام اور راون دہن

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 01-10-2022
یکجہتی کی رام لیلا:مسلمان کرتے ہیں اہتمام اور راون دہن
یکجہتی کی رام لیلا:مسلمان کرتے ہیں اہتمام اور راون دہن

 

 

امروہہ: اس سمندر پہ تشنہ کام ہوں میں بان تم اب بھی بہہ رہی ہو کیا یہ شعر جون ایلیا کا ہے جن کا تعلق مردم خیز ضلع امروہہ سے تھا۔ اس شعر میں انہوں نے امروہہ سے تعلق خاطر کا ہی ذکر کیا ہے۔ اس معروف شاعر کے اشعار میں امروہہ کی خوبصورتی کا اکثر بیان ملتا ہے۔ اس خطے کی ایک اہم خوبصورتی یہاں کا ہندو۔مسلم اتحاد بھی ہے اور اس یکجہتی کی علامت ہے، یہاں کا رام لیلا جس کی ذمہ داری اکثر مسلمان نبھاتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ ایک طویل مدت سے جاری ہے۔

امروہہ ضلع کے نوگاواں سادات قصبے میں گزشتہ 50 سالوں سے رام لیلا کی کمان مسلمانوں کے پاس ہے۔ 1973 سے یہاں جاری رام لیلا آرگنائزنگ کمیٹی میں ہر بار مسلمانوں نے اہم عہدوں پر کام کیاہے۔ فنڈز اکٹھا کرنے سے لے کر اسٹیج تک کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر رہی ہے۔ یہاں کی رام لیلا دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

سال 1973 میں پہلی بار مسلمانوں کی قیادت میں اسٹیجنگ کا آغاز ہوا۔ سماجی کارکن احسن اختر کی قیادت میں کامیاب تقریب کے بعد ہر سال رام لیلا کا انعقاد ہونا شروع ہوا۔ تقریباً 30 سال تک احسن اختر نے خود اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔

ان کے بعد غلام عباس کِٹی نے کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال کر روایت کو آگے بڑھایا۔ اس وقت صدر شیبال حیدر کی قیادت میں کمیٹی کے عہدیداران باہمی ہم آہنگی کی اس منفرد مثال کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

تاہم، پچھلے کچھ سالوں سے، فنکاروں کی طرف سے رام لیلا کی بجائے، رامائن سیریل کو بڑے پردے پر پیش کیا جا رہا ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے آس پاس کے علاقے سے عقیدت مندوں کا ہجوم جمع ہوتا ہے۔ ماضی میں، رام لیلا، قصبے میں امروہہ۔ بجنور مین سڑک کے ساتھ والی سڑک پر منایا جاتا تھا۔

ٹریفک کے بڑھتے ہوئے بوجھ اور تجاوزات کی وجہ سے اس بار اس سڑک پر رام لیلا منعقد نہ ہونے کا امکان تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ اگر رام لیلا کے انعقاد کے لیے کوئی اور جگہ نہ ملی تو اس بار باہمی ہم آہنگی کی یہ انوکھی روایت بھی ٹوٹ جائے گی۔

اس دوران کمیٹی کے چیئرمین شیبال حیدر نے آبادی سے متصل محلہ علی نگر میں رام لیلا کے لیے اپنی پانچ بیگھہ زمین دستیاب کرائی۔ شیبال کا کہنا ہے کہ جلد ہی کمیٹی زمین خریدے گی اور وہاں باقاعدہ رام لیلا کا انتظام کرے گی۔

مریادا پرشوتم شری رام کے مثالی کردار کو نوگاواں سادات کے باشندے بھی کھلے عام اپنا رہے ہیں۔ یہاں رام لیلا تقریب کے آغاز میں مسلمان بھی شامل ہوتے ہیں۔ جاپ کے درمیان مسلمانوں کا رولی چاول کا تلک پہننا اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔

کمیٹی کے صدر شیبال کہتے ہیں کہ یہ یہاں کی گنگا جمنی تہذیب ہے جو ہمارے خون میں بسی ہوئی ہے۔ نوگاواں سادات قصبے میں کل آبادی کا 80 فیصد حصہ مسلم ہیں۔ باقی 20 فیصد ہندو سماج کے لوگ ہیں۔ اس کے باوجود یہاں ہندو اور مسلمان ہم آہنگی سے رہتے ہیں۔

مسلمانوں کے اتحاد میں ہونے والی رام لیلا بھی اس ہم آہنگی میں اضافہ کرتی ہے۔ نوگاواں سادات سمیت ضلع کے کئی دیگر مقامات پر بھی باہمی ہم آہنگی کی رام لیلا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نوگاواں سادات علاقہ کے کھیڈکا گاؤں میں منعقد رام لیلا کے انعقاد میں مسلمان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

اسی طرح امروہہ شہر میں ہونے والے رام لیلا پروگرام کے لیے چندہ دینے کی پہل مسلمان ہی کرتے ہیں۔

شری دھارمک رام لیلا کمیٹی کے صدر وشال گوئل ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ باہمی ہم آہنگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم سماج کے جلوس کو دیکھتے ہوئے یہاں شام 5 بجے کے بجائے رات 9 بجے شری رام کا جلوس نکالا گیا ہے۔

راون دہن بھی نوگاوان سادات میں کورونا دور سے پہلے کیا گیا تھا۔ اکثر رام لیلا کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے مسلمان عہدیدار راون کو جلایا کرتے تھے۔

کورونا کے دور میں اس پر پابندی لگائی گئی تھی جو اس بار دوبارہ شروع کی جائے گی۔ اسی دوران قصبہ کے عمائدین کا کہنا ہے کہ ماضی میں قصبے میں رام بارات بھی شاندار طریقے سے نکالی جاتی تھی لیکن اب ہندو خاندانوں کے دوسرے شہروں میں کاروبار کے لیے آباد ہونے کی وجہ سے یہ روایت رک گئی ہے۔ . حالانکہ رام لیلا کا انعقاد مسلسل جاری ہے۔