کشمیر میں برفباری سے موسم ہوا خوشگوار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2021
کشمیر میں برفباری
کشمیر میں برفباری

 

 

سری نگر۔ وادی کشمیر میں پچھلے کئی دنوں سے بارش اور برفباری نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔مگر بجلی نہ ہونے کے سبب کہیں نہ کہیں پریشانی ہورہی ہے۔

کشتواڑ اور گول کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیںجبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کے نتیجے میں درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ ضلع کشتواڑ کے میدانی علاقوں میں اگرچہ بہت کم بارش ریکارڈ

کی گئی تاہم پہاڑوں پر ہونے والی برف باری کے نتیجے میں سفید چادر بچھ گئی ہے۔سنتھن ٹاپ ، مرگن ٹاپ پر کئی انچ تازہ برف باری ہونے کے سبب کشتواڑ سنتھن شاہراہ پر برف ہٹانے کے کام میں روکاوٹ آئی ۔

urdu

حکام کا کہنا ہے کہ موسم سازگار ہونے کے بعد ہی شاہراہ پر دوبارہ کام شروع کیا جائے گا اور سڑک کو کھولنے کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ تازہ برفباری و بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں نمایا کمی درج ہوئی ہے ۔ ۔