ایک سال بعد ایک ساتھ بیٹھ کر ،مرکزی کابینہ کی پہلی میٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-07-2021
کابینہ میٹنگ
کابینہ میٹنگ

 

 

 آواز دی وائس : نئی دہلی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مرکزی کابینہ کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ ایک سال میں ایک ساتھ بیٹھ کر ہونے والی یہ پہلی میٹنگ تھی۔

 گذشتہ سال اپریل کے پہلے ہفتے میں ایک ساتھ بیٹھ کر کابینہ کی آخری میٹنگ اس وقت ہوئی تھی جب ملک میں کورونا وبا پھیل چکی تھی۔ البتہ لاک ڈاؤن کے دوران مرکزی کابینہ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً ہر ہفتے برابر میٹنگ ہوتی رہی ہے۔

نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ، ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعے 8 مارچ 2019 کو جاری کی گئی نوٹیفکیشن میں بتائی گئی شرحوں پر ہی، ملبوسات/ کپڑوں (ابواب- 61 اور 62) اور میڈ اَپس (باب-63) کی برآمدات پر ریاستی اور مرکزی ٹیکسز اور محصولات میں چھوٹ کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے، یہ ابواب برآمد کردہ مصنوعات پر محصولات اور ٹیکسز کی منسوخی (آر او ڈی ٹی ای پی) کی اسکیم سے خارج ہیں۔ یہ اسکیم 31 مارچ 2024 تک جاری رہے گی۔

دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات (ابواب- 61، 62 اور 63 کو چھوڑ کر) جن کا احاطہ آر او ایس سی ٹی ایل کے تحت نہیں کیا گیا ہے، وہ آر او ڈی ٹی ای پی کے تحت فوائد حاصل کرنے کی اہل ہوں گی۔ یہ فوائد ان مصنوعات کو بھی حاصل ہوں گے جن کا فیصلہ محکمہ کامرس کے ذریعے اس سلسلے میں نوٹیفائی کی جانے والی تاریخوں سے کیا جائے گا۔ 

ملبوسات/ کپڑے اور میڈ اَپس کے لیے آر او ایس سی ٹی ایل کو جاری رکھنے سے ان مصنوعات کے عالمی سطح پر مسابقتی بننے کا امکان ہے، کیوں کہ انہیں ان تمام ٹیکسز/ محصولات سے چھوٹ دی جا رہی ہے جو کسی اور میکانزم کے تحت فی الحال نہیں دی جاتی۔ یہ مستحکم اور متوقع پالیسی کے نظام کو یقینی بنائے گا اور ہندوستانی ٹیکسٹائلس کے برآمد کاروں کو برابر کا موقع عطا کرے گا۔ مزید برآں، یہ برآمد کرنے اور لاکھوں نوکریاں پیدا کرنے کے لیے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کو فروغ دے گا۔

مرکزی کابینہ نے صحت اور ادویہ کے شعبے میں تعاون کرنے پر ہندوستان کی وزارت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت اور سلطنت ڈنمارک کی وزارت صحت کے مابین مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

 یہ باہمی مفاہمتی عرضداشت مشترکہ پہلوں اور ٹیکنالوجی ترقی کے توسط سے ہندوستانہ جمہوریہ کی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور سلطنت ڈنمارک کی وزارت صحت کے مابین تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گی۔یہ مفاہمتی عرضداشت ہندوستان اور ڈنمارک کے مابین باہمی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔

 باہمی مفاہمتی عرضداشت مشترکہ پہلوں اور صحت کے شعبے میں تحقیق کی ترقی کے توسط سے ہندوستانی جمہوریہ کی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور سلطنت ڈنمارک کی وزارت صحت کے مابین تعاون کو حوصلہ بخشے گا ، اس سے دونوں ملکوں کے عوام کی صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے میں آسانی ہوگی۔

 مرکزی کابینہ نے کوکنگ کول کے تعلق سے آپسی تعاون پر ہندوستان کی اسٹیل کی وزارت اور روسی فیڈریشن کی وزارت توانائی کے درمیان مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)کو منظوری دے دی ہے۔ کوکنگ کول کا استعمال اسٹیل کی تعمیر میں کیا جاتا ہے۔

 اس مفاہمتی عرضداشت سے پورے اسٹیل شعبے کو اِن پُٹ لاگت کم ہونے کا فائدہ ملے گا۔اس سے ملک میں اسٹیل کی لاگت میں کمی آئے گی اور اس سے یکسانیت اور جامعیت کو فروغ ملے گا۔

 ہندوستان اور روس کے درمیان کوکنگ کول شعبے میں تعاون کے لئے یہ مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)ایک ادارہ جاتی انتظام مہیا کرے گی۔

 اس مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)کا مقصد اسٹیل کے شعبے میں بھارت سرکار اور روسی حکومت کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ تعاون میں شامل سرگرمیوں کا مقصد کوکنگ کول کے ذرائع میں تنوع لانا ہے۔