ملک میں ستمبر سے ملے گی اسپوتنک ویکسین

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
سپوتنک لائٹ ویکسین
سپوتنک لائٹ ویکسین

 

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

اسپوتنک لائٹ ویکسین کی پہلی خورک ملک کے اندر ستمبر 2021 سے دستیاب ہوگی۔ ایک خوراک کی قیمت 750 روپے ہوگی۔

روسی ویکسین سپوتنک لائٹ ستمبر میں ہندوستان میں کووڈ 19 ویکسینیشن کو تیز کرنے کے لیے دستیاب ہوگی۔

 یہ ویکسین ابتدائی طور پر محدود مقدار میں دستیاب ہوگی۔

اس کی قیمت 750 روپے متوقع ہے۔

روسی ویکسین سپوتنک وی کو 12 اپریل2021 کو ہندوستان میں ہنگامی منظوری ملی۔

اب یہ ویکسین 65 ممالک میں استعمال ہو رہی ہے۔

ہندوستان میں اسے عام لوگوں کے لیے مئی 2021 میں شروع کیا گیا تھا۔

جون اور جولائی میں ویکسین کی فراہمی میں خلل پڑا تھا ، جس کی وجہ سے ویکسینیشن کی رفتار یقینی طور پر سست ہے، لیکن ستمبر-اکتوبر میں یہ رفتار بڑھ سکتی ہے۔

سپوتنک لائٹ کوئی نئی ویکسین نہیں ہے، بلکہ روسی ویکسین سپوٹنک وی کی دو خوراکوں کی پہلی خوراک ہے۔

دراصل مختلف وائرل ویکٹر اسپوتنک وی کی دونوں خوراکوں میں استعمال کیے گئے ہیں۔

روس میں یہ دیکھا گیا کہ اسپوتنک وی کی پہلی خوراک کتنی موثر تھی۔

روس نے مئی میں اس ویکسین کی منظوری دی تھی۔

خاص بات یہ ہے کہ کویشلڈ(Coveshield) اور کوویکسن(Covaxin) دو خوراک کی ویکسین ہیں جو بھارت میں دی جا رہی ہے۔

مزید یہ کہ دونوں خوراکوں کے بعد بھی تاثیر 80 فیصد سے کم ہے۔

 ایسا کہا جا رہا ہے کہ اسپوتنک وی یعنی سپوتنک لائٹ کی پہلی خوراک اس سے زیادہ کارآمد ہے۔ 

خیال رہے کہ روس نے 11 اگست 2020 کو اسپوتنک وی کی منظوری دی تو یہ دنیا کی پہلی کووڈ -19 کی ویکسین بن گئی۔ یہ ویکسین انسانی اڈینو وائرل ویکٹر پلیٹ فارم پر بنائی گئی ہے۔