سکم - نیپال سرحد کے قریب زلزلے کے جھٹکے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2021
زلزلے کے جھئکے
زلزلے کے جھئکے

 

نئی دہلی ۔پیر کی شام 8:49 بجے سکم - نیپال سرحد کے قریب زلزلے کے جھٹکے آئے۔ زلزلے کے جھٹکے بنگال ، آسام اور بہار کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کئے گئے۔جن کی شدت ، ریکٹر اسکیل پر 5.4 درج کی گئی ۔ سکم کے دارالحکومت گنگٹوک میں زلزلہ سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے وزیر اعظم اس وقت زلزلے کے سبب ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے بہار ، آسام ، سکم کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے۔ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے بات کی ہے ، جو اس وقت سلی گوڑی میں ہیں زلزلے کے جھٹکے بھوٹان اور نیپال کے مشرقی علاقوں کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔