نئی دہلی
لارنس بشنوئی گینگ سے جڑی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہریانہ کے کرنال میں پنجابی اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کے منیجر کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔
تاہم ہریانہ پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ انہیں منیجر گرپرتاپ سنگھ کانگ یا ان کے خاندان کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
کرنال کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نریندر بجارنیا نے کہا کہ خاندان کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔افسر نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم کرنال میں کانگ کے گاؤں گونڈر پہنچی تھی اور ابتدائی جانچ کے مطابق وہاں سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بشنوئی کے ساتھی ٹائسن بشنوئی، آرزو بشنوئی اور ہری باکسر نے گونڈر گاؤں میں کانگ کے گھر کے باہر مبینہ فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ادھر پنجاب کے وزیرِ خزانہ ہرپال سنگھ چیما نے الزام لگایا کہ چند دن پہلے نے دلجیت دوسانجھ سے پارٹی میں شامل ہونے کے لیے کہا تھا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے بعد دلجیت دوسانجھ کے منیجر پر “حملہ کیا گیا” اور اس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی۔
چیما نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پیگینگوں کا استعمال کرکے مشہور شخصیات اور کاروباری افراد کو ڈرا رہی ہے۔ اس سے بی جے پیکا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔