نئی دہلی
ہماچل پردیش کے نیو شملہ پولیس تھانے کے انچارج (ایس ایچ او) کو فرائض کی انجام دہی میں ان کی کارکردگی غیر اطمینان بخش پائے جانے کے بعد فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ایک سینئر افسر نے پیر کے روز یہ معلومات دی۔
شملہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گورو سنگھ نے کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ افسر کو معطل کر دیا۔گورو سنگھ نے بتایا کہ ایس ایچ او کو گزشتہ ماہ اوسط سے کم کارکردگی کے باعث وارننگ دی گئی تھی، لیکن تازہ ترین جائزے میں ان کے کام کاج میں کوئی نمایاں بہتری نہیں دیکھی گئی۔ٓ
ایس ایس پی نے کہا کہ جو افسران اپنے فرائض مؤثر انداز اور مکمل صلاحیت کے ساتھ انجام دینے میں ناکام رہیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔