شیو ساگر تبلیغی اجتماع: قومی ہم آہنگی کی خوبصورت تصویر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
شیو ساگر تبلیغی اجتماع: قومی ہم آہنگی کی خوبصورت تصویر
شیو ساگر تبلیغی اجتماع: قومی ہم آہنگی کی خوبصورت تصویر

 

 

اشرف الرحمن/شیو ساگر

آسام میں ایک بڑا تبلیغی اجتماع ہوا جس کے اہتمام میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوبرادران نے بھی حصہ لیا۔ ہندو بھائیوں نے جہاں اجتماع کے لئے اپنی زمینیں دیں وہیں دوسری طرف اہتمام اور انتظام میں بھی اپنی خدمات پیش کیں۔ اس طرح یہ تبلیغی اجتماع قومی ہم آہنگی اور ہندومسلم یکجہتی کی مثال بن گیا۔ اروناچل پردیش، ناگالینڈ اور جنوبی آسام کے تمام اضلاع کا احاطہ کرنے والا تین روزہ اجتماع اتوار کو ختم ہوا۔

دنیا میں قیام امن، فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی اجتماعی دعاؤں میں شرکت کے لیے لاکھوں مسلمان عقیدت مندوں نے صبح سویرے جپسجیا کا رخ کیا۔ 250,000 مربع فٹ کا منڈپ پچھلی شام پوری طرح سے بھر گیا تھا اور عقیدت مندوں کو منڈپ کے باہر ہی رہنا پڑا۔ صبح سویرے سے ہی جپیسجیا کے مقام اجتماع پر شمال اور جنوب دونوں طرف سے لوگوں کی غیر متوقع آمد ہوئی۔

awaz

ہندونوجوانوں نے تبلیغی اجتماع میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں

تاہم تقریباً 2,000 رضاکاروں نے صبح سویرے سے ہی ٹریفک کنٹرول کرنا شروع کر دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اجتماع میں آنے والی گاڑیوں اور قومی شاہراہ پر چلنے والی دیگر گاڑیاں، ایمرجنسی سروسز اور ایمبولینس سروسز میں خلل نہ پڑے۔ آخر میں اجتماع کی آخری دعا ، وقت کے مطابق صبح 10.30 بجے کی گئی۔جس میں ذات پات، نسل، زبان سے بالاتر ہوکر دنیا بھر میں بنی نوع انسان کی فلاح، امن اور ہم آہنگی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ ایک روپیہ چندہ جمع کیے بغیر اور کسی استقبالیہ یا آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کے بغیر مکمل طور پر منظم طریقے سے جپسجیا اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

awaz

تبلیغی اجتماع میں لوگوں کا ہجوم

مقامی ہندو برادری نے خوشدلی کے ساتھ مسلمانوں کو میدان استعمال کرنے کی اجازت دی۔ ایک ماہ قبل سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سے جپیسجیا کی ہندو برادری باری باری محنت کر رہی ہے اور اجتماع کے مقام پر بانس، بھوسے اور کھانے کی اشیاء فراہم کر رہی ہے۔ اجتماع میں قدم قدم پر مذہبی ہم آہنگی دیکھنے کو ملی۔ ابتدا سے لے کر اختتامی اجتماعی دعا تک ہندووں نے بھی ساتھ دیا۔ ہندو برادری اور چائے بگان برادری سے گھرے جپسجیا میں اجتماعی دعا کے آخری روز ہندو برادران کی شرکت کا خوبصورت منظر بھی دیکھنے کو ملا۔