پونے/ آواز دی وائس
این سی پی (ایس سی پی) کے سربراہ شرد پوار کو کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد پونے کے روبی ہال کلینک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہ اس وقت بارامتی میں موجود تھے۔ ان کے دفتر کے مطابق، سابق مرکزی وزیر کو “کھانسی اور سانس لینے میں کچھ دشواریاں” محسوس ہو رہی تھیں۔
گزشتہ ماہ این سی پی کو اس وقت بڑا صدمہ پہنچا تھا جب پارٹی کے سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اجیت پوار، جو شرد پوار کے بھتیجے تھے، ایک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس کے بعد اجیت پوار کی اہلیہ سنیترہ پوار نے ریاست کی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔
شرد پوار نے اس ماہ کے اوائل میں سنیترہ پوار کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے پارٹی میں تقسیم کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والی انضمام سے متعلق بات چیت کا بھی ذکر کیا۔ شرد پوار نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو ان بات چیت پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، کیونکہ وہ ان مذاکرات سے واقف ہی نہیں تھے۔
شرد پوار نے کہا كہ مجھے خوشی ہے کہ سنیترہ پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ انضمام سے متعلق بات چیت اجیت پوار اور جینت پاٹل کے درمیان ہوئی تھی۔ وزیر اعلیٰ فڈنویس ان مذاکرات میں شامل نہیں تھے۔ پھر انہیں اس پر بات کرنے کا کیا حق تھا؟ اس وقت ہماری پوری توجہ سب کا خیال رکھنے اور غمزدہ لوگوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے پر ہے۔ فی الحال کسی بھی سیاسی فیصلے پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔