شرد پوار کو اسپتال سے چھٹی ملی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 23-04-2026
شرد پوار کو اسپتال سے چھٹی ملی
شرد پوار کو اسپتال سے چھٹی ملی

 



ممبئی
صدر شرد پوار کو جمعرات کے روز یہاں ایک اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔85 سالہ رہنما کو 19 اپریل کو شہر کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔سینئر سیاستدان کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ اسپتال میں داخلہ فالو اپ اور معمول کے چیک اپ کے لیے تھا۔ ان کی حالت بہتر ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
شرد پوار نے اس سے قبل ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ اسمبلی ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے بارامتی نہیں جا سکیں گے، جہاں مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترہ پوار، جو ان کے بھتیجے اور مرحوم این سی پی سربراہ اجیت پوار کی اہلیہ ہیں، امیدوار ہیں۔
یہ ضمنی انتخاب اجیت پوار کی ایک فضائی حادثے میں موت کے بعد ضروری ہو گیا تھا۔شرد پوار نے اسپتال سے ہی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سنیترہ پوار کے حق میں ووٹ دیں۔