شاہین باغ: لوٹا بلڈوزر۔معاملہ پہنچا سپریم کورٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
  شاہین باغ: لوٹا بلڈوزر۔معاملہ پہنچا سپریم کورٹ
شاہین باغ: لوٹا بلڈوزر۔معاملہ پہنچا سپریم کورٹ

 

 

آواز دی وائس : پیر کی صبح سے شاہین باغ میں بلڈوزر کا شور شروع ہوا تھا،مگر بلڈوزر بغیر کسی انہدام کے واپس چلا گیا ۔ جس کو میونسپل کارپوریشن آف دہلی کا انتہائی غیر منظم ایکشن مانا گیا کیونکہ بلڈوزر کسی بھی عمارت یا غیر قانونی قبضہ پر نہیں چلا۔ اس موقع پر زبردست بحث اور تماشہ ہوا۔ میڈیا کی بھیڑ نے اور بھی شور شرابا پیدا کیا ۔لیکن بلڈوزر نے ایسا کچھ نہیں کیا جس کا شور تھا۔hیم سی ڈی کی طرف سے صرف بیان بازی ہو رہی تھی۔ ایم سی ڈی کے ملازمین نے صرف ایک عمارت کے باہر لگائی گئی لوہے کی سلاخوں کو ہٹا دیا، جس کا استعمال وہاں تزئین و آرائش کے کام کے لیے کیا جاتا تھا۔

بلٹوزر کے پہنچنے کے بعد شاہین باغ میں ہجوم اکٹھا ہوگیا تھا، کچھ مقامی لیڈران اور لوگ وہاں ایم سی ڈی بلڈوزر کے سامنے بیٹھ گئے اور ایم سی ڈی اور بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے، جنہیں بعد میں ہٹا دیا گیا اور کچھ کو حراست میں بھی لیا گیا۔

اس وقت شاہین باغ سے تجاوزات ہٹانے کا معاملہ بھی سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کی طرف سے جنوبی دہلی کے شاہین باغ میں جاری تجاوزات کی کارروائی پر روک لگانے کی درخواست کی سماعت کی اجازت دی ہے۔ عدالت پیر کو دوپہر 2 بجے سے اس درخواست پر سماعت کرے گی۔

 شاہین باغ کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر وہاں اضافی سیکورٹی فورس تعینات کر دی گئی۔ پولیس کی مدد کے لیے سی آر پی ایف کے 100 اہلکار وہاں بھیجے گئے۔

 تازہ ترین معلومات کے مطابق بلڈوزر شاہین باغ سے واپس چلا گیا ہے۔ وہاں اس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ایم سی ڈی نے صرف ایک عمارت کے سامنے کھڑی لوہے کی سلاخ کو ہٹایا۔ یہ چھڑی تزئین و آرائش کے کام کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

شاہین باغ پہنچنے والے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے کہا کہ مسجد کے سامنے ایک بیت الخلا تھا جسے میں نے اپنے پیسوں سے ہٹایا۔ پوری اسمبلی میں جہاں کہیں تجاوزات ہیں، ایم سی ڈی والے مجھے بتائیں، میں خود اسے ہٹا دوں گا۔

یہاں آ کر ماحول خراب کر رہے ہیں، سیاست کی جا رہی ہے۔ اس وقت ایک عمارت کے سامنے موجود لوہے کی سلاخوں، ستونوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ یہ چھڑی تزئین و آرائش کے کام کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔ انہیں ہٹانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال نہیں کیا گیا کیونکہ وہاں بہت زیادہ ہجوم ہے۔ کارکن اور عام لوگ مل کر انہیں ہٹا رہے ہیں۔