کولکتہ/ آواز دی وائس
فٹبال کے عالمی آئیکن لیونل میسی اس وقت ہندوستان میں موجود ہیں۔ دراصل وہ آج یعنی 13 دسمبر کو کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں اپنی 70 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مغربی بنگال کے وزیر سوجیت بوس اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی شریک ہوئے۔
اسی دوران ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے ابرام خان کو فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے ساتھ تقریب کے مقام پر دیکھا جا سکتا ہے۔لک کی بات کریں تو شاہ رخ خان نے سفید ٹی شرٹ پہن رکھی تھی، جبکہ ابرام نیلی ٹی شرٹ اور پینٹ میں دکھائی دیے۔ وہیں لیونل میسی کالی ٹی شرٹ میں نظر آئے۔
ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد شائقین خاصے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دو لیجنڈز کو ایک ہی فریم میں دیکھنا انتہائی جوش اور خوشی کا لمحہ ہے۔ اس سے قبل شاہ رخ خان اور ابرام خان کو ایئرپورٹ پر بھی اسپاٹ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے 11 دسمبر کو شاہ رخ خان نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کولکتہ میں فٹبال لیجنڈ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اس بار کولکتہ میں رات کا کوئی پلان نہیں بنا رہا ہوں… اور امید ہے کہ دن کی سواری پوری طرح سے ‘میسی’ ہوگی۔