امت شاہ ہندوستانی جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں: کانگریس

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 17-06-2026
امت شاہ ہندوستانی جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں: کانگریس
امت شاہ ہندوستانی جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں: کانگریس

 



نئی دہلی
کانگریس نے بدھ کے روز الزام عائد کیا کہ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ اس سال 17 اپریل کو لوک سبھا میں آئینی ترمیمی بل منظور کرانے میں ناکامی سے ہونے والی "شرمندگی" کا بدلہ لینے کے لیے اپوزیشن پر "حملے" کر رہے ہیں اور ہندوستانی جمہوریت کو کمزور بنا رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتاعت نے یہ بھی کہا کہ امت شاہ کی جانب سے دی جانے والی ترغیبات کے باعث ایسے کئی رہنما اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کی طرف مائل ہو رہے ہیں، جو محض دو سال قبل بی جے پی مخالف ایجنڈے پر منتخب ہوئے تھے۔
کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس  پر لکھا کہ رکزی وزیرِ داخلہ اپوزیشن پر اپنے مسلسل حملوں اور ہندوستانی جمہوریت کو کمزور کرنے کی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ 17 اپریل 2026 کو لوک سبھا میں ہونے والی اپنی شرمناک شکست کی تلافی کر سکیں، جب وہ حد بندی  بل منظور کرانے میں ناکام رہے تھے۔
رمیش نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے دی جانے والی ترغیبات کے باعث ایسے کئی لوگ اب بی جے پی میں شامل ہونے کی طرف راغب ہو رہے ہیں، جو صرف دو سال پہلے بی جے پی مخالف ایجنڈے پر کامیاب ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں دی جانے والی مراعات اور فوائد اتنے بڑے ہیں کہ ان کا تصور کرنا بھی مشکل ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ وزیرِ داخلہ ایک مکمل طور پر بے رحم اور موقع پرستانہ مہم چلا رہے ہیں، جسے بے پناہ وسائل کی حمایت حاصل ہے۔ یہ مہم بالکل میوچل فنڈ صنعت کی طرح ہے، جو مختلف افراد کی ضروریات کے مطابق الگ الگ اسکیمیں اور 'مصنوعات' فراہم کرتی ہے۔ ان کی اخلاقی گراوٹ کی کوئی حد نہیں، لیکن وہ اپنے آخری مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
جے رام رمیش کا یہ بیان شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے رہنما سنجے راوت کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جو انہوں نے منگل کی رات کیا تھا۔ راوت نے الزام لگایا تھا کہ "مہاراشٹر کے ارکانِ پارلیمنٹ کو خریدنے" کے لیے "15 کروڑ روپے کی پیشگی رقم" دی جا رہی ہے۔
اس دعوے کے بعد شیو سینا (ادھو ٹھاکرے دھڑا) کے بعض لوک سبھا اراکین کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ہے۔اس سے قبل ترنمول کانگریس کے 20 باغی ارکانِ پارلیمنٹ نے اتوار کے روز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی تھی اور تریپورہ میں رجسٹرڈ مگر غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعت نیشنلسٹ سٹیزنز پارٹی آف انڈیا میں اپنے انضمام کا اعلان کیا تھا۔