جموں و کشمیر : ادھم پور میں بس کھائی میں گرنے سے سات افراد کی موت

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-04-2026
جموں و کشمیر : ادھم پور میں بس کھائی میں گرنے سے سات افراد کی موت
جموں و کشمیر : ادھم پور میں بس کھائی میں گرنے سے سات افراد کی موت

 



نئی دہلی
جموں و کشمیر میں پیر کے روز ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری ایک بس پہاڑی سے نیچے گر گئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ رام نگر–ادھم پور شاہراہ پر واقع کانوٹے گاؤں میں پیش آیا۔ اس خوفناک حادثے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس واقعے کی اطلاع دی اور بتایا کہ موقع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جموں و کشمیر کے رام نگر سے ادھم پور جانے والی بس پیر کی صبح کانوٹا گاؤں کے قریب پہاڑی سے نیچے جا گری۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو فضائی راستے سے منتقل کرنے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
جتیندر سنگھ نے ضلع کلکٹر سے بات کی
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے ادھم پور کے ضلع کلکٹر منگا شیرپا سے بات کی ہے۔ انہیں اطلاع ملی تھی کہ رام نگر سے ادھم پور جانے والی ایک عوامی ٹرانسپورٹ بس کانوٹے گاؤں میں حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔
موقع پر ریسکیو آپریشن شروع
اپنی پوسٹ میں مرکزی وزیر نے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور شدید زخمیوں کو فضائی راستے سے منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ راجندر شرما کی قیادت میں مقامی کارکنوں کی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔