سینئر ترین جج این وی رمن نئے چیف جسٹس مقرر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2021
نئے چیف جسٹس
نئے چیف جسٹس

 

 

صدررام ناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج این وی رمن کو ملک کا نیا چیف جسٹس (سی جے آئی) مقرر کیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے آج جاری ایک ریلیز کے مطابق مسٹر کووند نے آئین کے آرٹیکل 124 کی شق 2 میں حاصل کردہ اختیار کا استعمال کرتے ہوئے جسٹس رمن کو نیا چیف جسٹس مقرر کیا ہے جن کی مدت موجودہ چیف جسٹس، جسٹس شرد اروند بوبڈے کے رٹائرمنٹ کی تاریخ سے شروع ہوگی۔

اس تقرری سے متعلق وارنٹ اور نوٹیفکیشن جسٹس رمن کو پیش کردیاگیا ہے۔ وہ ملک کے 48 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ ان کی حلف برداری 24 اپریل کو ہوگی۔