اے آئی اے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر سیملائی نے پارٹی سے استعفیٰ دیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-05-2026
اے آئی اے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر سیملائی نے پارٹی سے استعفیٰ دیا
اے آئی اے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر سیملائی نے پارٹی سے استعفیٰ دیا

نئی دہلی
اَنّا دراوڑ مُنیتر کڑگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے سینئر رہنما ایس۔ سیمّالائی نے پیر کے روز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے مرحوم وزیرِ اعلیٰ جے۔ جے للیتا کے انتقال کے بعد پارٹی میں بڑھتی ہوئی اندرونی کھینچا تانی اور مواقع کی کمی پر گہری مایوسی ظاہر کی۔
اپنے استعفیٰ نامے میں اپنی تکلیف بیان کرتے ہوئے سیمّالائی نے لکھا کہ انتخابات کے بعد اَنّا دراوڑ مُنیتر کڑگم میں جو حالات اور واقعات دیکھنے کو ملے، اُن سے مجھے شدید دکھ پہنچا ہے۔ یہی احساس اُن لاکھوں کارکنان کا بھی ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اس تحریک کے لیے وقف کر دی۔