سری نگر: ہائی الرٹ پر سیکورٹی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-03-2026
سری نگر: ہائی الرٹ پر سیکورٹی
سری نگر: ہائی الرٹ پر سیکورٹی

 



سری نگر
سری نگر کے لال چوک میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قتل کے خلاف شیعہ مسلمانوں کے احتجاج کے بعد دوسرے روز بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ پر رہی۔پیر کے روز ہونے والے احتجاج کے دوران ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے تھے، جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔
یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب خطے کی شیعہ مسلم برادری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں ہلاکت پر سوگ منایا۔
اتوار کو جموں و کشمیر میں شیعہ برادری کے افراد نے سری نگر میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ برائے ہندوستان و پاکستان (یونموگپ) کے ہیڈکوارٹر کے باہر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ یہ احتجاج ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکہ اور اسرائیل کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں مبینہ ہلاکت کی خبر کے بعد کیا گیا۔
احتجاج پُرامن رہا، جس میں شریک افراد خامنہ ای کی تصاویر اور ایران کے حق میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ سری نگر کی سڑکوں پر سیاہ جھنڈے، آیت اللہ کے پورٹریٹ اور روایتی نوحہ خوانی کی آوازیں سنائی دیں۔ملک بھر میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جہاں شیعہ مسلمانوں نے آیت اللہ خامنہ ای کی موت پر غم کا اظہار کیا اور ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے خلاف نعرے لگائے۔
مغربی ایشیا میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں عراق، سعودی عرب اور لبنان میں متعدد حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔عراق کے ایک مسلح گروہ نے اربیل میں ایک ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہاں امریکی فوجی موجود ہیں۔
سعودی عرب میں وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ریاض اور الخرج شہروں کے قریب آٹھ ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔دوسری جانب لبنان میں ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا نے اطلاع دی کہ اسرائیلی حکومت نے حزب اللہ سے وابستہ نشریاتی ادارے المنار کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا۔ ارنا کے مطابق مبینہ حملے کے چند منٹ بعد ہی المنار نے دوبارہ اپنی نشریات شروع کر دیں۔ اس سے قبل اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ رات گئے کیے گئے ایک حملے میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ بیروت نے کہا کہ وہ اس تنظیم کی عسکری سرگرمیوں پر پابندی عائد کرے گا۔
اسرائیلی دفاعی افواج نے تصدیق کی کہ لبنانی دارالحکومت میں رات کے حملے میں حسین مکلد مارا گیا، جسے اس نے "حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کا سربراہ" قرار دیا۔