اسکول ابھی نہیں کھلیں گے ۔ کیجریوال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2021
تیسری لہر کا خوف
تیسری لہر کا خوف

 

 

ئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز کہا کہ کووڈ-19 کی تیسری لہر کا امکان ابھی باقی ہے، اس لئے فی الحال اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مسٹر کیجریوال نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "دنیا کے کئی حصوں میں تیسری لہر کے معاملے ہوئے ہیں۔ ہم بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

ابھی ہماری پہلی ترجیح تمام بالغ افراد کو کووڈ ویکسین فراہم کرنا ہے"۔

دہلی کے تمام اسکول مارچ 2020 سے بند کردیئے گئے تھے، حالانکہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد اساتذہ کی رہنمائی حاصل کرنے اور رسمی کام کاج کے پیش نظر اسکولوں کو اعلی جماعتوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا تھا، لیکن دوسری لہر آنےکے بعد اسکول دوبارہ بند کردیئے گئے تھے۔ تاہم، اسکول ورچوئل میڈیم سے چل رہے ہیں اور کلاسز آن لائن کی جارہی ہیں