میزورم : 9 اضلاع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے اسکول بند

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 28-04-2026
میزورم : 9  اضلاع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے اسکول بند
میزورم : 9 اضلاع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے اسکول بند

 



نئی دہلی
میزورم کے نو اضلاع میں مسلسل ہو رہی شدید بارش کے باعث منگل کے روز تمام اسکول بند رکھے گئے ہیں۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر اینجیلا جوتھانپئی نے بتایا کہ طلبہ کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے آئیزول، کولاسیب، لنگلےئی اور مامیت سمیت نو اضلاع کی انتظامیہ نے احتیاطی طور پر اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع ہنہتھیال اور لانگتھلائی میں موسم کی صورتحال میں کچھ بہتری آنے کے باعث وہاں اسکول کھلے رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرچھپ میں سب سے زیادہ 70.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد ہنہتھیال میں 55 ملی میٹر، سیاہا میں 37.5 ملی میٹر اور آئیزول میں 36 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمے نے بتایا کہ اسی مدت کے دوران کھاوجاول ضلع میں 30 ملی میٹر، مامیت میں 25.9 ملی میٹر، کولاسیب میں 25 ملی میٹر، لانگتھلائی میں 17.5 ملی میٹر اور لنگلےئی میں 2.2 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز میزورم میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔