سپریم کورٹ میں دو ہفتوں تک ورچوول سماعت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-01-2022
  سپریم کورٹ میں دو ہفتوں تک ورچوول سماعت
سپریم کورٹ میں دو ہفتوں تک ورچوول سماعت

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ 'اومیکرون' کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر سپریم کورٹ میں پیر سے آئندہ دو ہفتوں تک ورچوول سماعت کی جائے گی ۔

عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق آج یعنی 3 جنوری2022 سے اگلے دو ہفتوں تک سماعت صرف ورچوول موڈ کے ذریعے ہوگی۔

سرکلر کے مطابق کووڈ-19 کے پیش نظر 7 اکتوبر 2021 کو جاری کردہ رہنما خطوط میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آج سے دو ہفتوں کے لیے صرف ورچوول میڈیم کے ذریعے سماعت کے التزمات کئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے معاملے میں کمی کے پیش نظر اکتوبر میں فزیکل اور ورچوول دونوں طریقوں سے سماعت کے التزمات کئے گئے تھے۔