سنسد ٹی وی: لوک سبھا اور راجیہ سبھا ٹی وی ہوئے ضم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-03-2021
لوک سبھا اور راجیہ سبھا ٹی وی  ہوئے ضم
لوک سبھا اور راجیہ سبھا ٹی وی ہوئے ضم

 

 

 نئی دہلی: راجیہ سبھا ٹی وی اور لوک سبھا ٹی وی چینلوں کا انضمام کر کے ایک نیا ٹی وی چینل بنایا گیا ہے جس کا نام سنسد ٹی وی رکھا گیا - راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے سرکاری طورپر اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس انضمام کے سلسلے میں پچھلے سال جون میں اطلاع دی گئی تھی۔

 

 

 

اس نئے انضمام کے ساتھ اعلی سطح کے افسروں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز کے ریٹائرڈ افسر روی کپور کو سنسد ٹی وی کا چیف ایگزیکیوٹو افسر (سی ای او) بنایا گیا ہے۔وہ منگل سے عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کا دور اقتدار ایک سال تک کےلئے ہوگا۔ وہیں ،راجیہ سبھا ٹی وی کے موجودہ سی ای او منوج کمار پانڈے کو ان کے فرائض سے آزاد کردیا گیا ہے۔

مسٹر کپور1986 بیچ کے آسام- میگھالیہ کیڈر کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ وہ کپڑاوزارت کے سکریٹری کے طورپر تعینات تھے۔ وہ آسام کے اڈیشنل چیف سکریٹری کے علاوہ مختلف علاقوں میں اپنی خدمات دے چکے ہیں۔ وہ کان اور معدنیات ،جنگلات اور ماحولیات،ایکٹ ایسٹ پالیسی معاملوں اور عوامی صنعتی محکموں کے انچارج رہے۔ انہوں نے صنعت اور تجارت کی وزارت میں بھی اپنی خدمات دی ہیں۔

واضح رہے کہ لوک سبھا کی کارروائی کے براہ راست براڈ کاسٹ کی شروعات دوردرشن پر 1989 سے کی گئی تھی۔ سال 2004 میں الگ سے لوک سبھا ٹی وی وجود میں آیا۔ ایک سال بعد 2011 میں راجیہ سبھا ٹی وی کی شروعات ہوئی جس میں راجیہ سبھا کی کارروائی کا براڈ کاسٹ کیا جاتا ہے۔ دونوں چینلوں پر ایوان کی کارروائی کے براہ براڈ کاسٹ کے علاوہ کئی دیگر معلوماتی پروگرام دکھائی جاتے ہیں۔