نئی دہلی: دہلی کے آر کے پورم علاقے میں پولیس اور مجرموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی جبکہ اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت درندہ کے نام سے ہوئی ہے جو کئی ڈکیتیوں اور دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے۔ پولیس کو علاقے میں دو مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد جال بچھایا گیا۔ جب پولیس نے انہیں ہتھیار ڈالنے کا کہا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق جیسے ہی ملزمان موقع پر پہنچے تو انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر انہوں نے پولیس پارٹی پر گولیاں چلائیں۔ پولیس نے بھی دفاع میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی اور دونوں کو قابو کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ واقعہ صبح تقریباً 3۔30 بجے آر کے پورم علاقے میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس گشت پر تھی کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد مشکوک حالت میں گھومتے دکھائی دیے اور مبینہ طور پر ڈکیتی کا موقع تلاش کر رہے تھے۔ جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
مختصر مگر شدید فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان نے کل چھ راؤنڈ فائر کیے جبکہ پولیس نے چار گولیاں چلائیں۔ فائرنگ کے دوران ایک یا دونوں ملزمان کی ٹانگوں میں گولیاں لگیں اور بعد میں انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان ڈکیتی کے ارادے سے علاقے میں گھوم رہے تھے۔ گرفتار افراد کی شناخت سنجے اور سونو کے طور پر ہوئی ہے جو پہلے بھی ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔