ریجیجو کی اپوزیشن سے نیٹ معاملے پر بحث کی اپیل

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2026
ریجیجو کی اپوزیشن سے نیٹ معاملے پر بحث کی اپیل
ریجیجو کی اپوزیشن سے نیٹ معاملے پر بحث کی اپیل

 



نئی دہلی: مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے جمعہ کو اپوزیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ لوک سبھا میں نیٹ (NEET) پرچہ لیک معاملے پر بحث ہونے دے، اور کہا کہ اس معاملے پر کسی بھی قسم کی بہانے بازی ملک کو غلط پیغام دے گی۔ ایوان میں بیان دیتے ہوئے ریجیجو نے کہا کہ حکومت نے بارہا کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا تاکہ پارلیمنٹ میں اس مسئلے پر بامعنی بحث ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پہلے ہی یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ پرچہ لیک کی روک تھام کے لیے قانون لایا جائے گا اور ایسے مقدمات کی فوری سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی، اس لیے اپوزیشن کو بحث کے لیے کوئی پیشگی شرط عائد نہیں کرنی چاہیے۔

ریجیجو نے یہ بھی کہا کہ سماجی کارکن سونم وانگچک اپنا بھوک ہڑتال ختم کر چکے ہیں، اس لیے اب ایوان میں اس معاملے پر بحث شروع ہونی چاہیے۔ تاہم کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر قائم رہیں۔ اپوزیشن ارکان نے "استعفیٰ دو" کے نعرے لگائے، جس کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔