یوکرین سے ہندوستانی طلبا کے پانچویں گروپ کی واپسی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-02-2022
یوکرین سے ہندوستانی طلبا کے پانچویں گروپ کی واپسی
یوکرین سے ہندوستانی طلبا کے پانچویں گروپ کی واپسی

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

ایئر انڈیا کی 5ویں پرواز یوکرین میں پھنسے 249 طلباء اور دیگر ہندوستانی شہریوں کو بخارسٹ (رومانیہ) کے راستے ہندوستان لے کر دہلی پہنچ گئی ہے۔ ایئر انڈیا کی پرواز (ایر انڈیا 1942) پیر کی صبح تقریباً 6:30 بجے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔

یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو ہوائی جہاز سے نکالنے کے لئے حکومت کی طرف سے آپریشن گنگا چلایا جا رہا ہے، جس کی 4 پروازوں سے اب تک 1,147 لوگوں کو ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔ اتوار کو ہی 3 پروازیں 928 ہندوستانیوں کو لے کر آئی ہیں۔