چمولی۔ سرنگ میں صفائی کا کام جاری

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-02-2021
سرنگ میں بچاو کا کام جاری
سرنگ میں بچاو کا کام جاری

 



updated:02.02.2021  11:00

چمولی : گلیشر وحادثہ کے بعد تین دن سے بچاو مہم جاری ہے۔لیکن سرنگ کی صفائی کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بچائو میں مصروف دستوں کا کہنا ہے کہ یہ کام بہت نازک ہے کیونکہ سرنگ کے اندر مشینوں سے کام کیا جارہا ہے تاکہ کیچڑ اور مٹی کو باہر نکلا جاسکے لیکن خدشہ اس بات کا ہے کہ سرنگ کے اندر سے پانی کا بپہاو تیزی کے ساتھ نہ آجائے۔ ڈی آئی جی سیکٹر ہیڈکوارٹر ، آئی ٹی بی پی ، چمولیا پرنا کمار کا کہنا ہے کہ کام بڑی احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔

 

updated:09.02.2021  15:20

 چمولی میں گلیشیر کی تباہی کے بعد بچاو کا کام جاری ہے لیکن ابتک 35افراد کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں جبکہ پونے دو سو افراد لاپتہ ہیں۔

سرنگ میں 35 افراد پھنسے ، اب تک 28 افراد ہلاک: وزیراعلیٰ راوتاتراکھنڈ کے وزیر اعظم تریویندر سنگھ راوت نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لگ بھگ 35 افراد سرنگ کے اندر پھنس چکے ہیں ، ہم ان تک پہنچنے کے لئے راستہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے اب تک 2 مزید لاشیں برآمد کیں ہیں ، اموات کی کل تعداد 28 ہے۔وزیراعلیٰ راوت نے کہا کہ امدادی ٹیم رسی اور دیگر ضروری پیکیجوں کے ذریعے ملیر ویلی کے علاقے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے ، راشن آسانی سے بھیجا جاسکتا ہے۔ پہلے صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ایک محدود اسٹاک کی فراہمی کی جاسکتی تھی ، لیکن اب کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

updated:09.02.2021  13:20

اتراکھنڈ گلیشیئر تباہی پر راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ چمولی میں بچائو کا کام جاری ہے۔جبکہ آئی ٹی بی پی کے 450 جوان ، این ڈی آر ایف کی 5 ٹیمیں ، ہندوستانی فوج کی 8 ٹیمیں ، ایک بحریہ کی ٹیم اور 5 آئی اے ایف کے ہیلی کاپٹر تلاش اور بچاؤ آپریشن میں مصروف ہیں ۔

updated:09.02.2021  11:20

چمولی۔ گلیشیر حادثہ کے بعد اب بچاو کا کام پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔انتظامیہ کو کئی مقامات پر لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔تاپوان میں سرنگ میں پھنسے متاثرین کو بچانے کےلئے مہم آج بھی جاری ہے۔ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں اور دیگر امدادی ٹیموں کے ممبروں کے ساتھ پوری طرح سے مصروف رہے جبکہ اس(ریسکیو آپریشن) کے کام میں مصروف رہے۔ آج صبح اتراکھنڈ کے وزیر اعلی دیویندر سنگھ راوت نے چمولی میں گلیشیر آفت کے سبب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ کیا۔ابتک مختلف لاقوں سے 26لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔