آج آئین کے دن ہمیں اُس سوچ اور نظرئیے کو یاد کرنا چاہیے جس نے ہندوستان کی جمہوریت کی بنیاد رکھی"، کرن ریجیجو

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 26-11-2025
آج آئین کے دن ہمیں اُس سوچ اور نظرئیے کو یاد کرنا چاہیے جس نے ہندوستان کی جمہوریت کی بنیاد رکھی
آج آئین کے دن ہمیں اُس سوچ اور نظرئیے کو یاد کرنا چاہیے جس نے ہندوستان کی جمہوریت کی بنیاد رکھی"، کرن ریجیجو

 



 نئی دہلی:  یومِ دستور کے موقع پر مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آئین کے بنیادی اصولوں سے اپنی وابستگی کو دوبارہ مضبوط کریں۔

انہوں نے آئین سازوں کے وژن کو یاد کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ جب ملک اپنے آئین کے منظور ہونے کا دن منا رہا ہے، ہم اُس سوچ کو یاد کرتے ہیں جس نے بھارت کی جمہوریت کی بنیاد رکھی۔ اس یومِ دستور پر آئیے ہم پھر سے انصاف، آزادی، برابری اور بھائی چارے جیسے اصولوں سے جُڑنے کا عہد کریں—یہی ہمیں بناتے ہیں۔

26 نومبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی نے بھارت کا آئین باضابطہ طور پر منظور کیا تھا، جو 26 جنوری 1950 سے نافذ ہوا۔ ہر سال یہ دن جمہوریت، انصاف اور برابری کے اصولوں کی یاد میں سرکاری طور پر منایا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح تقریباً 11 بجے سمودھن سدن کے سینٹرل ہال میں یومِ دستور کی تقریب میں شامل ہوں گے۔ اس سال آئین کی منظوری کی 76ویں سالگرہ ہے۔

تقریب میں صدر دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، لوک سبھا اسپیکر اوم بِرلا اور دونوں ایوانوں کے ارکانِ پارلیمنٹ شریک ہوں گے۔ صدرِ جمہوریہ آئین کی تمہید کی اجتماعی قرأت کی قیادت کریں گی۔ آئین کے تراجم پر مشتمل ایک نیا ایڈیشن بھی جاری کیا جائے گا، جس میں ملیالم، مراٹھی، نیپالی، پنجابی، بوڈو، کشمیری، تیلگو، اوڈیا اور آسامی زبانیں شامل ہوں گی۔

ایک یادگاری کتاب “Art and Calligraphy in the Indian Constitution” بھی اس موقع پر جاری ہوگی۔

دوسری طرف کانگریس نے اپنے تمام ریاستی یونٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ 26 نومبر کو سموِدھان بچاؤ دیوس کے طور پر منائیں، اور اس سلسلے میں پی سی سی دفتروں اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پروگرام رکھیں۔

خط میں کانگریس نے اس دن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سال یومِ دستور اس لیے اور بھی اہم ہے کیونکہ ہماری جمہوری اداروں اور آئینی روح کو بے مثال چیلنجوں کا سامنا ہے۔کانگریس نے کہا کہ آئین میں درج بنیادی قدریں—جیسے انصاف، آزادی، برابری، بھائی چارہ اور شہری حقوق کا تحفظ—آج واضح طور پر دباؤ میں ہیں۔

انہوں نے اپنی بات میں یہ بھی کہا کہ ملک آج جس طرح ووٹوں کی چوری، انتخابی بے ضابطگیوں، اداروں کے غلط استعمال اور خصوصی نظرثانی (SIR) جیسے طریقوں کے ذریعے انتخابی فہرستوں میں چھیڑ چھاڑ دیکھ رہا ہے، وہ آئینی اخلاقیات پر سیدھا وار ہے۔کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ سب خطرات لوگوں کے سامنے لانا اور آئین و جمہوری اداروں کے دفاع کا عزم دہرانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے