جتیندر نارائن کو سپریم کورٹ سے راحت، پیشگی ضمانت منسوخ کرنے سے انکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
جتیندر نارائن کو سپریم کورٹ سے راحت، پیشگی ضمانت منسوخ کرنے سے انکار
جتیندر نارائن کو سپریم کورٹ سے راحت، پیشگی ضمانت منسوخ کرنے سے انکار

 

 

نئی دہلی: ۔ سپریم کورٹ نے جنسی استحصال کیس میں انڈمان اور نکوبار انتظامیہ کے سابق چیف سکریٹری جتیندر نارائن کو دی گئی پیشگی ضمانت کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس کرشنا مراری کی سربراہی والی بنچ نے جتیندر نارائن کو 9 نومبر تک سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت دی۔

سماعت کے دوران متاثرہ خاندان کے وکیل نے کہا کہ ملزمان نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی غائب کر دی ہے۔ انڈمان اور نکوبار انتظامیہ کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ملزم کے خلاف ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کے بھی ثبوت ملے ہیں۔

ملزم جتیندر نارائن کی طرف سے پیش ہوئے وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اگلی سماعت کی تاریخ 14 نومبر مقرر ہے، پھر یہ عدالت مداخلت کیوں کر رہی ہے۔

دو دن رہنے میں کیا حرج ہے؟ دراصل، انڈمان حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں انڈمان اور نکوبار کے سابق چیف سکریٹری جتیندر نارائن اور سابق لیبر کمشنر کے خلاف اجتماعی عصمت دری اور جنسی استحصال کے الزام میں پیشگی ضمانت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا