فور جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں جیو کا جلوہ تاحال برقرار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-12-2021
فور جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں جیو کا جلوہ تاحال برقرار
فور جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں جیو کا جلوہ تاحال برقرار

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

ملک کی معروف صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ایک بار پھر 4 جی ڈاون لوڈادسپیڈ کے معاملہ میں اول درجہ پر رہی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے ذریعہ جاری ماہ نومبر کےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 24.1 ایم بی پی ایس ناپی گئی ماہ اکتوبر کے مقابلے اس میں 2.2ایم بی پی ایس کا اچھا ل دیکھنے کو ملا۔

اکتوبر کے مہینے میں جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ 21.9 ایم بی پی ایس تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق جیو کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنیوں، ایئر ٹیل اور وی آئی (ووڈا فون۔ آئیڈیا) کی 4 جی اسپیڈ میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔

تاہم حسب سابق اس مرتبہ بھی ریلائنس جیو نے اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ایئر ٹیل اور وی آئی کوزبردست فرق کے ساتھ مات دی۔ نومبرکے مہینے میں جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ ایئر سے 10.2ایم بی پی ایس وی انڈیا سے 7.1ایم بی پی ایس زیادہ رہی۔ ریلائنس نے گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ درج کی ہے۔

اکتوبر کے مقابلے اس کی اسپیڈ میں 0.7ایم بی پی ایس کی معمولی بڑھوتری درج کی گئی۔ ایئر ٹیل لگاتار پچھلے کئی مہینوں سے تیسری نمبر پر بنا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈافون۔ آئیڈیا کی شکل میں کام کررہی ہیں لیکن اپریل، 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعد اد و شمار الگ الگبتاتا تھا۔

مئی کے مہینے سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں کے اعدادو شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنے شروع کردیئے۔ ووڈا فون۔ آئیڈیا یعنی وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نومبر کے مہینیمیں کمپنی کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں اکتوبر سے 1.4 ایم بی پی ایس کا اضافہ درج کیا گیا۔

نومبر میں وی۔ آئی انڈیا کی اوسط4جی ڈاون لوڈ اسپیڈ 17.0 ایم بی پی ایس درج کی گئی۔ گذشتہ کئی مہینوں سے وی آئیڈیا دوسرے نمبر پر قائم ہے اور بھارتی ایئر ٹیل کو اس نے تیسرے نمبر پر کردیا ہے۔

ڈاون لوڈ کی طرح اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملہ میں بھارتی ایئر ٹیل تیسرے نمبر پر ہے۔ نومبر کے مہینے میں کمپنی کی اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 5.6ایم بی پی ایس ناپی گئی۔8.0ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔

دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری۔ اس کی اپ لوڈ سپیڈ۔ 7.1ایم بی پی ایس تھی۔