ریکھا گپتا نے خصوصی کیٹس ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھائی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-09-2025
ریکھا گپتا نے خصوصی  کیٹس ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھائی
ریکھا گپتا نے خصوصی کیٹس ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھائی

 



نئی دہلی/  آواز دی وائس
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے عوامی صحت خدمات کو بہتر بنانے کے مقصد سے جاری ’’سیوا پکھواڑہ‘‘ مہم کے تحت ایک خصوصی کیٹس ایمبولینس کو روانہ کیا۔ دہلی حکومت نے شہریوں کی خدمت کے لیے اعلیٰ معیار کے طبی آلات سے لیس 11 جدید کیٹس ایمبولینسز وقف کی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گپتا نے اعلان کیا کہ اکتوبر تک مزید 53 ایمبولینسز متعارف کرائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت وزارت کے ذریعے دہلی حکومت نے دہلی کے عوام کو کئی نئی خدمات فراہم کی ہیں۔ فی الحال ’سیوا پکھواڑہ‘ جاری ہے اور اس کے تحت ہم نے 11 کیٹس ایمبولینسز دہلی کے عوام کے لیے وقف کی ہیں۔ یہ ایمبولینسز جدید آلات سے لیس ہیں اور دہلی کے شہریوں کو فائدہ پہنچائیں گی۔ اکتوبر تک ہم اس میں مزید 53 ایمبولینسز کا اضافہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے وزیراعظم نریندر مودی کے ملک سے تپ دق (ٹی بی) کو ختم کرنے کے مشن کی حمایت میں دہلی کے اسپتالوں کو جدید طبی مشینیں فراہم کرنے کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت نے اعضا کے عطیہ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے آن لائن آرگن ڈونیشن پورٹل بھی شروع کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہ کہ ہمیں پورے ملک سے ٹی بی کا خاتمہ کرنا ہے؛ وزیراعظم کے مشن کے لیے ہم نے دہلی کے مختلف اسپتالوں کو مختلف مشینیں فراہم کی ہیں… ہم نے ایک اور بڑا قدم بھی اٹھایا ہے، دہلی حکومت نے آج سے اپنا آن لائن آرگن ڈونیشن پورٹل بھی لانچ کیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیراعظم مودی کی سالگرہ کے موقع پر دو ہفتے طویل ’’سیوا پکھواڑہ‘‘ مہم شروع کی تھی، جو مہاتما گاندھی کی جینتی یعنی 2 اکتوبر کو مکمل ہوگی۔ آج صبح دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے نئی دہلی کے چاندنی چوک میں منعقدہ **’سفائی ہی سیوا‘** مہم 2025 میں بھی شرکت کی۔
چاندنی چوک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے گپتا نے کہا کہ یہ علاقہ نہ صرف دہلی کی وراثت ہے بلکہ تجارتی اداروں کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاندنی چوک کا یہ علاقہ ہماری وراثت ہے۔ یہاں لاکھوں لوگ آتے ہیں… یہ تجارتی اداروں کے لیے بھی بہت اہم جگہ ہے۔ تہواروں کے دوران یہاں صفائی اور بھی ضروری ہو جاتی ہے… یہاں صفائی میں مزید بہتری کی ضرورت ہے… ہم نے حکام کے ساتھ یہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے… ہم نے یہاں شراکتی محنت کے ذریعے اپنا حصہ بھی ڈالا ہے۔